پبلک سروس کمیشن کو ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بھرتی کے امیدوار کی درخواست تین دن میں نمٹانے کا حکم

منگل 2 اگست 2016 23:17

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بھرتی کے امیدوار کی درخواست نمٹاتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو امیدوار کی درخواست پر تین دن میں فیصلے کی ہدایت کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تنویر قادر کی درخواست پر سماعت کی ۔