سوات یونیورسٹی کو مثالی درسگاہ بنانے کی غرض سے جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر حید ر علی
بدھ 3 اگست 2016 17:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد بدعنوانی ڈاکٹرحیدر علی نے کہا ہے کہ سوات یونیورسٹی کو درپیش مسائل حل کرنے اور اسے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سوات یونیورسٹی کے حالیہ دورے کے دوران کئے گئے اعلانات کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جارہا ہے تاکہ یہ درس گاہ علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں بہتر کردار ادا کر سکے۔
یہ بات انہوں نے پشاور میں سوات یونیورسٹی کے مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وائس چانسلر سوات یونیورسٹی جہان بخت ،رجسٹرار حسن شیر خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے حالیہ سوات کے دورے کے دوران یونیورسٹی کے لئے کئے گئے اعلانات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ یونیورسٹی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی خالصتاً میرٹ پر ہو گی اور مقامی غریب افراد کو تعینات کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ یونیورسٹی کے لئے اعلان کردہ منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے او ر اس سلسلے میں حائل رکاؤٹوں کو ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت مسائل کو حل کر کے وزیر اعلیٰ کے اعلانات کے تناظر میں سہولیات کی فراہی کو یقینی بنایا جاسکے۔اجلاس میں یونیورسٹی کی مختلف سکیموں کی جلد تکمیل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراس سلسلے میں مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.