پشاور،انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائنل ائیر طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش
نمائش میں کل38پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے ، 190طلباء نے حصہ لیا
بدھ 3 اگست 2016 18:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر کے طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش گذشتہ روزمنعقد ہوئی۔ جس میں کل38پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے تھے جس میں تقریباً 190طلباء نے حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین،وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورنے نمائش کا افتتاح کیا اور بعد ازاں پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا۔
انہوں نے طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طلباء پر فخر ہے جو کہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ جیسا کہ آج اس نمائش سے ظاہر ہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ طلباء نے تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنایا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ اس نمائش میں خاص بات یہ ہے کہ صوبہ کی نمایاں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ انڈسٹری اور طلباء کے مابین فاصلہ کم کیا جا سکے۔
انہوں نے انڈسٹری پربھی زور دیا کہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طلباء کو موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلا سکیں۔ نمائش کا انعقاد ڈاکٹرعالم زیب اور ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ نگرانی کیا گیا ۔نمائش کیلئے خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹد، ASMEاور ASHRAEسٹوڈٹنس سوسائٹیز نے مدد فراہم کی۔مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر فیکلٹی پر مشتمل ایک کمیٹی نے تمام پروجیکٹس کی جانچ پڑتال کی اور 38میں سے تین پروجیکٹس کو بہترین قرار دیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خٹک، چئیرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خضر اعظم، رجسٹرار یوای ٹی پشاور ، امجد علی انچارج ٹیکنیکل ڈویژن، خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹد اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ آخر میں وائس چانسلر یوای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے جیتنے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بالترتیب 15000،10000، اور 5000روپے دئیے گئے۔ جبکہ چھ پراجیکٹس کو مختلف انعامات کے حوالے سے چار چار ہزار روپے کے انعامات دئیے گئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام کیش انعامات KPOGCLکی طرف سے دئیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.