جی پی او چوک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی،قتل عام ،کرفیو اور معاشی ناکہ بندی کیخلاف مظاہرہ
جمعرات 4 اگست 2016 18:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) لاہور کے جی پی او چوک میں گزشتہ روز بھی ا لامُہ لائرز فور م اور تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی،قتل عام ،کرفیو اور معاشی ناکہ بندی کے خلاف زبر دست مظاہرہ کیا گیا جس میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کشمیر سے جابرانہ قبضہ چھڑانے کے لئے اعلان جہاد کیا جائے اوربھارت کے ساتھ تعلقات کی بنیاد مسئلہ کشمیر کو بنایا جائے۔
اس دوران مظاہرین بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کی پاکستان آمد ،بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں مخدوم جمیل فیضی ،راؤ طاہر شکیل،نعمان یحییٰ ،علی عمران شاہین،میاں محمد اشرف عاصمی،علامہ ممتاز اعوان، مفتی عاشق حسین،ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگرنے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چارہفتوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رہھی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.