پاکستانی ہیلی کاپٹرکی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ،طالبان نے7 افراد کویرغمال بنا لیا
طالبان نے7 افراد کویرغمال بناکرپاکستانی ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی،ہیلی کاپٹرمیں7ارکان میں6 پاکستانی اورایک روسی باشندہ تھا،افغان میڈیا۔۔تاہم آئی ایس پی آرکی طرف سے تاحال اس واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی،پنجاب حکومت کا ایم آئی17ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جارہا تھا۔سفارتی ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اگست 2016 19:46
افغانستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست2016ء):پاکستانی ہیلی کاپٹرکی افغانستان کے علاقےلوگر میں کریش لینڈنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔جس کے باعث ہیلی کاپٹرکی افغانستان کے علاقے لوگرمیں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی توطالبان نے ہیلی کاپٹرمیں موجود7 افراد کو یرغمال بنا لیاہے۔
افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ طالبان نے7 افراد کویرغمال بنا کر پاکستانی ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا تھاجواوورہالنگ کے لیے ازبکستان جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کےعملے کے7ارکان میں6 پاکستانی اورایک روسی باشندہ تھا۔ تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے تاحال اس واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت کا ایم آئی17ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جارہا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی تو طالبان نے7افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار تمام افراد سویلین ہیں۔افغانستان کے علاقے لوگر میں طالبان کا قبضہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.