افغانستان میں نذر آتش کر دیے جانے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سوار فوجی افسران کے نام سامنے آ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 21:29

افغانستان میں نذر آتش کر دیے جانے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ..

کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست2016ء) افغانستان میں نذر آتش کر دیے جانے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سوار فوجی افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو طالبان کی جانب سے نذر آتش کرنے اور اس میں سوار افراد کو یرغمال بنا لیے جانے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔ اب اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر میں سوار فوجی افسران کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کو ایک روسی سابق پائلٹ اڑا رہے تھے جبکہ اس میں کرنل ریٹائرڈ صفدر، کرنل ریٹائرڈ شفیق سمیت دیگر سابق فوجہ اہلکار سوار تھے۔