ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، پاکستان کا اعلی سطح کا وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 اگست 2016 11:20

ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، پاکستان کا اعلی سطح کا وفد افغانستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2016ء) : افغانستان میں پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق پاکستان حکومت نے اعلیٰ سطح وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے معاملے پر افغان حکام سے ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا وفد ہیلی کاپٹر میں سوار مسافروں کی رہائی کے لیے بھی افغان حکام سے رابطے کا کہے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق ہیلی کاپٹر معاملے پر ہمیں افغانستان کے جواب کا انتظار ہے۔ افغان حکومت نے ہیلی کاپٹر سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کی لوکیشن اور اس میں سوار مسافروں سے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :