وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں‌پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 اگست 2016 15:45

وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں‌پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار پاکستانیوں کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت اوورسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ایک تصدیق شدہ فہرست فوری تیار کریں ۔