پی ٹی آئی نے پاک امریکہ تعلقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا

شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں واشنگٹن کی جانب سے رقم کی ادائیگی اور پاکستان کی اسرائیل میں کارروائی کے لیے امریکہ کی فضائی مشقوں میں مدد سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 اگست 2016 16:24

پی ٹی آئی نے پاک امریکہ تعلقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پینٹاگون کی پاک امریکہ تعلقات اور امریکی حکام کی جانب سے اسلام آباد میں ملٹری معاوضات کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دو میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن حکام کی پاکستان کو تین سو ملین ڈالر کی ادائیگی اور اسرائیل میں امریکی کارروائی کے لیے پاکستان کی جانب سے جنگی مشقوں میں مدد سے متعلق وضاحت کا مطالبہ کیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے وجود کو نہیں مانتے۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع ہمیں بتائیں کہ کیا امریکہ میں مشقوں کی خبریں درست ہیں یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان ان مشقوں میں حصہ کیوں لے رہا ہے۔ ملٹری معاوضات کی ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وضاحت کرے کہ ہم امریکہ کے اشاروں پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔