سعودی شاہ سلمان کے حکم پر 5 لاکھ یمنیوں کے اقامہ اور پاسپورٹ کا اجراء
ہفتہ 6 اگست 2016 16:21
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے خصوصی احکامات کے بعد مملکت میں مقیم یمنی باشندوں کے لیے معلومات کی منتقلی اور پاسپورٹ کے اجرا کا عمل محض تین منٹوں میں مکمل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ۔اس سلسلے میں سعودی پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ ریاض اور جدہ ریجن میں اپنی تمام تر ٹکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کو استعمال میں لا رہا ہے تاکہ مملکت میں مقیم 5 لاکھ سے زیادہ یمنیوں کے لیے مطلوبہ اقدامات کو مکمل کیا جاسکے جن کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔
رش کے دبا کو کم کرنے کے واسطے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ نے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کے لیے پیشگی وقت کا نظام متعین کیا ہے تاکہ تمام تر کارروائی سہولت کے ساتھ پرسکون انداز میں مکمل کی جاسکے۔(جاری ہے)
پاسپورٹ کے حصول کے مراحل میں یمنی مقیم کو سب سے پہلے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اپنی معلومات کی تصدیق اور سرکاری اداروں کے ساتھ بقیہ مرحلے کی تکمیل عمل میں آتی ہے۔
مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنے یمنی بھائیوں کو پیش کی جانے والی بنیادی انسانی خدمات نے ایسے وقت میں آمدورفت ، کام اور قیام کا موقع فراہم کیا ہے جب کہ ان کے اپنے ملک میں باغیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.