شیخ رشید کو سیاست کی میرا کہا جاتا ہے: حنیف عباسی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 20:18

شیخ رشید کو سیاست کی میرا کہا جاتا ہے: حنیف عباسی

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو سیاست کی میرا کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے حکومت مخالف جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے خصوصی طور پر شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست کی میرا ہیں۔ پاکستان میں طاہرالقادری، شیخ رشید، عمران خان کی سیاست کوسنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ یہ شکست خوردہ لوگ ہیں ان کی باتوں پردھیان نہیں دینا چاہیے۔