بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں،عالمی برادری بے گناہ افراد کے خلاف بھارتی افواج کا ریاستی تشدد، قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا فورا نوٹس لیا جائے
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا برمنگھم میں پاکستانی قونصل خانہ میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 6 اگست 2016 22:30
لندن۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہفتے کو یہاں موصول پریس ریلیز کے مطابق برمنگھم میں پاکستانی قونصل خانہ میں ایک تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں میئرز، کونسلرز، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابن عباس نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کے خلاف بھارتی افواج کا ریاستی تشدد، قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا فورا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں ہونے والی ترقی، خوشحالی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں قیام امن کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرقیادت حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگیا ہے، ان کی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.