کوئٹہ میں خود کش حملہ، بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی ہے، بیان بازی سے قوم تنگ آچکی، ٹھوس اقدامات کئے جائیں'پیر اعجاز ہاشمی
الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دینا ہوگی'جے یو پی بلوچستان کے صدر عبدالمجید جتک سے گفتگو
پیر 8 اگست 2016 21:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کوئٹہ میں خود کش حملے میں وکلا اور عام لوگوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔
جے یو پی بلوچستان کے صدر عبدالمجید جتک سے واقعہ پر گفتگو میں پیر اعجازہاشمی نے شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کاشکا ر پاکستانی قوم ایک عرصے سے اس عفریت کا مقابلہ کررہی ہے۔ اب الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دینا ہوگی ۔حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔
قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے اہلکار کل بھوشن کے انکشافات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات کئے ہوتے تو بلوچستان کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا تھا، لیکن لگتا ہے کہ روایتی سستی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیر ہ اسمعیل خان اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو نہیں روکا جاسکا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.