کوئٹہ واقعہ کے بعد لاہور میں سکیورٹی مزید سخت ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات، گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
پیر 8 اگست 2016 21:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے المناک واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی مزید سخت ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گی ۔ہسپتالوں، مارکیٹوں ، تفریح گاہوں اور دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی سخت ، گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد شہر بھرمیں سکیورٹی نہایت سخت کر دی گئی ہے ۔
لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی گاڑی یا دیگر سواری کو بغیر چیکنگ شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور تمام اہلکار نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں قائم تمام ہسپتالوں،مساجد ، امام بارگاہوں ، درباروں ، تفریح گاہوں ، بس اڈوں ، اسٹیشنوں ، سینما گھروں ، تھیٹروں ، مارکیٹوں اور سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
اس حوالے سے لاہور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی جانب سے اہم مقامات اور عمارتوں سمیت دیگر جگہوں کی سادہ کپڑوں میں نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل ہی مشکوک افراد کا پتہ چلایا جا سکے ۔ اس حوالے سے شہر کے تمام ڈویژنل ایس پیز کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جن کے تحت سکیورٹی کو مزید سخت اور گشت کو موثر بنایاگیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.