فکسنگ کا طوفان چار پروٹیز کرکٹرز کے کیریئر بہالے گیا
منگل 9 اگست 2016 14:35
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) جنوبی افریقہ میں فکسنگ کا طوفان چار کرکٹرز کے کیریئر بہالے گیا، ٹیسٹ پلیئر تھامی ٹسولیکل پر 12 برس کیلئے کھیل کے دروازے بند کردیے گئے، تین ڈومیسٹک کھلاڑی بھی پکڑ میں آگئے، پروٹیز بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ سزائیں معلومات چھپانے پر دی گئیں، کوئی میچ فکس نہیں کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے گذشتہ برس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہونے والی فکسنگ تحقیقات کے نتیجے میں چار کھلاڑیوں پر 7 سے 12 برس تک کی پابندی عائد کردی ہے۔ان میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر تھامی ٹسولیکل سمیت جین سیمیس، پومیلیلیا میٹ شکوے اور ایتھی مبھالاتی شامل ہیں۔ ٹسولیکل پر 12 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ برس فکسنگ کے لیے ہونے والے رابطے سے کرکٹ حکام کو مطلع نہیں کیا تھا، 35 سالہ ٹسولیکل نے بیک اپ وکٹ کیپر کے طورپر 2003 میں انگلینڈ کا دورہ کیا جبکہ 2004 میں تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جن میں سے دو بھارت اور ایک انگلینڈ کے خلاف تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.