ضلع کونسل چکوال کی28اور 6 میونسپل کمیٹیوں کی 40سے زائد مخصوص نشستوں اور 71یونین کونسلوں کی 350مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا
منگل 9 اگست 2016 20:26
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) ضلع کونسل چکوال کی28اور چھ میونسپل کمیٹیوں کی چالیس سے زائد مخصوص نشستوں کے علاوہ 71یونین کونسلوں کی 350مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع کونسل چکوال کی پولنگ یکم ستمبر ، میونسپل کمیٹیوں کی پولنگ 2ستمبر اور یونین کونسل کی پولنگ3ستمبر کو ہوگی۔
الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔(جاری ہے)
اس سے قبل بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کا انتخاب متناسب نمائندگی کے تحت کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا مگر عدالتوں میں رٹ پٹیشن دائر ہونے کی وجہ سے یہ الیکشن موخر کر دیا گیا تھا۔ کامیاب ہونیو الے امیدواروں کے نتائج چار ستمبر کو جاری کر دیے جائیں گے ، جبکہ الیکشن کمیشن ان امیدواروں کو نوٹیکفیشن آٹھ ستمبر کو جاری کرے گا جبکہ نو منتخب ممبران دس ستمبر کو حلف لیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع کونسل ، میونسپل کمٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن کا شیڈول 15ستمبر تک جاری کیا جائے گا اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تمام انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد 15اکتوبر تک پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے مکمل طور پر فنکشنل کر دیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.