عراق کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:37
بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) عراق کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود 11 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت بغداد کے یرموک ہسپتال میں پیش آیا اور اس واقعے میں تین بچے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے تاہم انہیں بچالیا گیا۔عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی اور ہسپتال میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے 11 نوزائیدہ بچوں کا دم گھٹ گیا۔
ایک اور عہدے دار نے بتایا کہ ہسپتال میں موجود 7 بچوں اور 29 خواتین کو بحفاظت دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور جو بچے ہلاک ہوئے وہ قبل از وقت پیدا ہوگئے تھے اور انہیں انکیوبیٹر پر رکھا گیا تھا۔(جاری ہے)
آگ پر قابو پانے میں تین گھنٹے لگے اور وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اور اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا۔
30 سالہ حسین عمر نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل اس کے جڑواں بچے ہسپتال سے لاپتہ ہوگئے تھے، ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ وہ انہیں دوسرے ہسپتالوں میں تلاش کرے۔انہوں نے بتایا کہ جب بچے نہیں ملے تو ہسپتال والوں نے کہا کہ وہ مردہ خانے میں ہیں، 'مجھے میرے بچے واپس چاہئیں، حکومت کو میرے بچوں کو واپس کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ عراق کے زیادہ تر سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اور لوگ مجبوراً پرائیوٹ ہسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.