مولانا فضل الرحمان، محمو داچکزئی کو بھارت سے اتنی ہمدردی ہے توپاکستانی شہریت چھوڑ دیں‘پیر اعجاز ہاشمی
دونوں اتحادی رہنماوں کی گفتگو قابل مذمت ہے ،وزیر اعظم اظہار لاتعلقی کریں‘ مرکزی صدر جے یو پی کی علما سے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 19:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی خالق جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) کے اتحادی محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دے کر مسلح افواج اور ملکی ایجنسیوں کے بارے میں ابہام پیدا کررہے ہیں، انہیں ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کسی کو بھارت سے اتنی ہی ہمدردی ہے توپاکستان کی شہریت چھوڑ دیں۔ علما کے وفودسے گفتگو میں پیر اعجا زہاشمی نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس اور عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکا ر ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے انٹیلی جینس کی بنیاد پر متعدد واقعات کی پیشگی روک تھام کی جس سے قومی نقصان کم ہوا ہے ۔(جاری ہے)
اداروں میں خامیاں بھی موجود ہوں گی، مگر ان کی نیت اور کارکردگی کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔
دونوں رہنماوں کی گفتگو قابل مذمت ہے اور وزیر اعظم کو ان سے اظہار لاتعلقی کرنا چاہیے۔ اور اس پر اپنی حکومت اور مسلم لیگ ن کی طرف سے وضاحت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں وکلا کی شہادت سے قوم خوفزدہ نہیں ہوگی۔اسی شہر میں ہزارہ برادری اور پنجابیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا ہے، البتہ ڈیر ہ اسمٰعیل خان اور کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ادارے ناکام رہے ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بازار میں کھڑے ہوکر بھارتی ایجنسی کی زبان بولی جائے اور دبے لفظو ں میں فوج پر تنقید کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مخالف گروہ مملکت خدادا د کے قیام سے اب تک سازشیں کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے نظریاتی اور جغرافیائی سطح پر اختلافات پید ا کئے گئے۔تاکہ قوم میں ذہنی خلفشار رہے۔ جس کا شکار ایم کیو ایم اور کچھ مسلکی جماعتیں بھی ہوئیں اور اب وہ ان میں سے کچھ نظریہ پاکستان کے علمبر دار بنے ہوئے نظر آتے ہیں۔پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمو داچکزئی کو اپنے بیانا ت واپس لے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ جب فوج مارشل لا کے ذریعے اقتدار میں آتی ہے تو تنقید کا سامنا بھی کرتی ہے، لیکن اب جبکہ جمہوریت پسند فوج موجود ہے، تو قربانیاں دینے والی فوج پر تنقید اور بھارتی ایجنسی کی تعریف سے محبت وطن شہریوں کو تکلیف ہوئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.