لیاری کی رہائشی حانی بلوچ کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے والد عبدالواحد بلوچ کی بازیابی کی اپیل
بدھ 10 اگست 2016 22:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) لیاری سے تعلق رکھنے والی حانی بلوچ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد عبد الواحد بلوچ کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں ۔
(جاری ہے)
وہ بدھ کوایچ آر سی پی کے اسد اقبال بٹ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہی تھیں، حانی بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے والد عبد الواحد بلوچ ولد عبد الرحمن بک پبلشر اور سول اسپتال کراچی میں گزشتہ 25سالوں سے ملازم ہیں ،26جولائی2016کو وہ اپنے دوست صابر ناگمان کے ساتھ دیہی سندھ سے کراچی واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ پر روکا جہاں سادہ لباس اہلکاروں انھیں اپنی گاڑی میں ساتھ بٹھا کر لے گئے ، انھوں نے کہا کہ ان کے والد کا کسی جرائم پیشہ گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر ان پر کسی جرم کا الزام ہے تو ان کی گرفتاری ظاہر کی جائے او ر انھیں قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ واقعہ کے دو ہفتے گزرنے کے بعد والد کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں جس پر اہلخانہ کو ان کی زندگی کے بارے میں سخت تشویش ہے ،انھوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ انکے والد عبد الواحد بلوچ کی بازیابی کے لیے اقدمات کریں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.