تحریک انصاف کی سرکاری ٹی وی پر شاہ محمود قریشی کے خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی شدید مذمت
بدھ 10 اگست 2016 23:02
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے اہم خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے شدید الفاظ میں پی ٹی وی کی جانب سے قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی کے اہم خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی مذمت کی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی انتظامیہ اخلاقیات بالائے طاق رکھ کر حکمران جماعت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور اسے اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی وی اسپیکر کی رضا مندی سے حزب اختلاف کے قائدین کی تقاریر کی نشریات روکتا ہے۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور جانبداری ترک کرے،عوام کے پیسوں سے چلنے والے ادارے پر اپوزیشن کا نکتہ نظر اجاگر کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.