روس کا حلب میں روزانہ تین گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان
جمعرات 11 اگست 2016 11:52
(جاری ہے)
جنرل روڈسکوئے نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ چار روز کے دوران حلب کے جنوب مغرب میں ایک ہزار سے زیادہ باغی جنگجو لڑائی میں مارے گئے ہیں اور قریباً دو ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حلب کے شمالی نواحی علاقے سے کاستیلو شاپنگ سنٹر تک ایک سڑک بنا دی گئی ہے تاکہ وہاں سے شہر کے مغربی اور مشرقی حصے میں چوبیس گھنٹے خوراک ،پانی ، ایندھن، ادویہ اور دوسری اشیائے ضروریہ کو محفوظ اور منظم انداز میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کاستیلو روڈ کے ساتھ حلب کی آبادی کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک مشترکہ کنٹرول سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ نے گذشتہ روز حلب میں فوری طور پر انسانی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران باغیوں اور اسدی فوج کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں شہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بیس لاکھ مکینوں کو پانی کی قلّت کا سامنا ہے اور برقی رو بھی معطل ہے۔اسدی فورسز کی لڑائی میں اس ہزیمت کے بعد حزب اللہ اور دوسری علاقائی شیعہ ملیشیاوٴں کے سیکڑوں جنگجو باغیوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کے لیے حلب پہنچ گئے ہیں جبکہ باغی گروپوں کی کمک کے طور پر بھی سیکڑوں جنگجو اس محاذ جنگ کی جانب آرہے ہیں جس کے پیش نظر آیندہ دنوں میں طرفین کے درمیان گھمسان کی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کے مسائل دوچند ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.