گاڑیوں کی فروخت میں جولائی کے دوران 16 فیصد کمی
جون میں16ہزار 528یونٹس کے مقابل گزشتہ ماہ 13ہزار 932 گاڑیاں فروخت تاخیر سے ڈیلیوری اور اوون منی کی وصولی فروخت میں کمی کی وجہ ہے،ماہرین
جمعرات 11 اگست 2016 17:26
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) نئی کاروں کی فروخت میں اضافے کا رجحان نئے مالی سال کے آغاز پر برقرار نہ رہ سکا، جولائی میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں بشمول لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپ اور وینز کی مجموعی فروخت جون کے مقابلے میں 16فیصد کم رہی۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2016 کے دوران 16 ہزار 528 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں جبکہ جولائی میں گاڑیوں کی فروخت 13ہزار 932یونٹس رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں مسلسل اضافے اور نئی آٹو پالیسی میں صارفین کو 2ماہ کے اندر گاڑیوں کی ڈیلیوری کی شرط عائد کیے جانے کے باوجود گاڑیوں کی تاخیر سے ڈیلیوری اور اوون منی کی وصولی کی وجہ سے صارفین مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے بجائے درآمد شدہ ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.