کہوٹہ، وٹی پھوٹی آزادپتن روڈ نے 2انسانی جانیں لے لیں
جمعرات 11 اگست 2016 18:19
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ٹوٹی پھوٹی آزادپتن روڈ نے 2انسانی جانوں کا نذرانہ لے لیا ۔کہوٹہ کے قریب حادثہ کشمیر سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر AJK-652بڑاٹھیاں کے مقام پر سڑک خراب ہونے کی وجہ سے سلپ ہوکر 20فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ایک 2سالہ بچی سمیت2افراد جان بحق جبکہ ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چھ شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا۔
حادثے میں تقریباً70سالہ عبدالمجید اور 2سالہ آئمہ شامل ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر مہر اختر بلوچ کی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اس موقع پر سول ڈیفنس کے اہلکارعبد الشکور کھٹڑ، راجہ جاوید سلطان،ملک امجد محمود ،اظہر خان اور شہری بھی ہسپتال میں موجود تھے۔(جاری ہے)
جائے حادثہ پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقا ر نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکالا ۔
زخمیوں میں محمد صغیر ولد محمد صدیق، عامر نذیر ولد محمد نذیر چکلالہ، نسرین اختر زوجہ محمد جمیل گڑالہ، زین ولد محمد صدیق، شاہ زیب ولد محمد صدیق اور دیگر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ آزاد پتن روڈ جس کا ٹھیکہ این ایل سی کمپنی کے پاس ہے انہوں نے اس آگے لوکل ٹھیکیداروں کو منتقل کر دیا ہے جنہوں نے جگہ جگہ سے سڑک اکھاڑ دی ہے جو 2کلومیٹر سڑک مکمل کرکے آگے چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونماء ہوتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.