شہرہ آفاق امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک میں 22 واں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا
جمعہ 12 اگست 2016 11:44
ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) امریکہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اورسوئمنگ کی تاریخ کے سب سے کامیاب پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک میں اپنا 22 واں گولڈ میڈل جیت لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے میلے ریو اولمپکس میں چھٹے روز مائیکل فیلپس جب 200 میٹر انفرادی میڈلے مقابلوں کے سوئمنگ پول میں اترے تو انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور ایک مرتبہ پھر سب پیراکی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام حریف پیراکوں کو سے آگے نکل کر ریو اولمپکس میں اپنا چوتھا اور اولمپک کی تاریخ کا 22 واں گولڈ میڈل جیت لیا۔
مائیکل فیلپس نے 22 طلائی تمغوں کے علاوہ دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی اولمپک کے سوئمنگ مقابلوں میں جیت رکھے ہیں۔ یوں ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل فیلپس نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملک کے لئے مزید طلائی تمغے حاصل کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.