ریو اولمپکس،جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ جیت لیا
جمعہ 12 اگست 2016 16:14
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ریو میں جاری اولمپکس میں جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ جیت لیا۔فجی نے رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔رگبی سیون میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کو ملا جس نے جاپانی ٹیم کو شکست دی۔ چھٹے دن کے اختتام پر امریکہ 16طلائی تمغوں سمیت کل 38 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ چین بدستور دوسرے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑیوں نے 11 طلائی، آٹھ نقرئی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، خواتین کے 100 میٹر کے فری سٹائل تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کی سیمون مینویل اور کینیڈا کی پینی اولیکسیاک کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ ٹائی ہوا۔
اس طرح سیمون مینویل ایسی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں جنھوں نے تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔(جاری ہے)
چھٹے دن کی ایک اہم بات جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی کا اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ رہی۔فجی نے رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں برطانیہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔رگبی سیون میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کو ملا جس نے جاپانی ٹیم کو شکست دی۔
چھٹے دن کے اختتام پر امریکہ 16 طلائی تمغوں سمیت کل 38 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ چین بدستور دوسرے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑیوں نے 11 طلائی، آٹھ نقرئی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ ٹیبل ٹینس میں چینی کھلاڑی ما لونگ نے اپنے ہی ملک کے دوسرے کھلاڑی ژانگ کو ہرا کر خطاب اپنے نام کیا اور اس طرح چین کو ایک اور گولڈ میڈل حاصل ہوا۔چھٹا دن برطانیہ کے لیے بھی بہت اچھا رہا اور اس کی مردوں کی سائیکلنگ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی برطانیہ چار گولڈ میڈل، چھ نقرئی اور چھ کانسے کے تمغوں کے ساتھ 16 تمغے جیت کر آٹھویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.