تمام اضلاع میں ’’جیوے پاکستان ‘‘کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جائیں گی،جے یوپی
جمعہ 12 اگست 2016 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) اسلام کے نام پر بننے والی مسلمانوں کو نظریاتی مملکت پاکستان سے والہانہ اظہار ِ محبت کے ساتھ ساتھ اس عظیم مملکت خداداد کی سا لمیت ، استحکام اور بقاء کے لئے ہم سب کو من حیث القوم کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوست اور دشمن کو علیحدہ کئے بغیر ملک کو محفوظ نہیں بنایاجاسکتا۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویڑن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے رضا لائبریری برنس روڈ میں ضلعی عہدیداران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تمام اضلاع میں جشن ِ آزادی کی تمام تقاریب کو ’’جیوے پاکستان ‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 14اگست کو ضلع وسطی میں ’’جیوے پاکستان اور فکر امام نورانی ?‘‘ کانفرنس اور دیگر اضلاع میں پرچم کشائی کی تقاریب اور ریلیوں کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں محمد اسلم عباسی ، نوید نورانی، محمد تاج نورانی، محمد وزیر رہبر، عارف انجینئر، غلا م فرید سلویٰ ، سعید اختر ملک ، مولانا محمد فرید قادری، مولانا حبیب اﷲ خان، خالد اختر ایڈووکیٹ، محمد وسیم نورانی، رمضان سعید قادری، محمد سمیع انصاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی اور کراچی ڈویڑن کے عہدیداران مفتی محمد غوث صابری ، محمد امین نورانی، محمد مستقیم نورانی اور دیگر ذمہ داران نے جے یوپی کے سنیئر رہنما محمد سلیم الدین قریشی ایڈووکیٹ سے اْن کی بہن کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندی ٔ درجات کیلئے دعابھی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.