اماراتی دوشیزہ کا شاندار کارنامہ، بی بی اے کے امتحانات میں 99۔3 جی پی اے لے کر دھوم مچا دی، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعزازی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان
محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 22:08
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) اماراتی دوشیزہ نے بی بی اے کے امتحانات میں 99۔3 جی پی اے لے کر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ نے اپنے شاندار اور ناقابل یقین کارنامے سے دھوم مچا دی ہے۔ فاطمہ الریسی نامی اس خاتون نے ایمرٹس کالج آف ٹیکنالوجی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن کے امتحانات میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میں سے 99۔
3 جی پی اے حاصل کیا۔ فاطمہ کو اس شاندار کارنامے پر ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعزازی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاطمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک غریب اور ان پڑھ خاندان سے تعلق رکھتی تھیں ان کے والد ایک اسکول بس ڈرائیور تھے۔(جاری ہے)
تاہم ان کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی اعلی تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے اسکول اور کالج میں شاندار کارگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی نمبروں سے امتحانات پاس کیے۔
بعد ازاں انہیں ایک نوکری مل گئی جبکہ انہوں نے ایک کالج میں داخلہ بھی لے لیا جہاں وہ ویک اینڈز پر کلاسز لیتی تھیں۔ اس دوران وہ بچوں کو ٹوئیشنز بھی دیتی رہیں اور پھر ان کی شادی بھی ہو گئی۔ تاہم انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور بالاخر 2016 میں انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن مکمل کر لی۔ فاطمہ کا مزید کیا کہنا ہے، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.