ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان، رائنا ، یوراج سنگھ آوٹ
ہفتہ 13 اگست 2016 13:13
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یوراج سنگھ اور سوریش رینا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یہ دونوں میچ امریکی شہر فلوریڈا میں 27 اور 28 اگست کو کھیلے جائیں گے۔انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی امریکہ میں کھیلے جانے والے دونوں میچوں میں انڈین ٹیم کے کپتان ہوں گے لیکن سنہ 2016 کی انڈین ورلڈ کپ ٹیم کے سات کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہیں۔
یوراج سنگھ، سوریش رینا، ہاردک پانڈیا، پون نیگی، ہربھجن سنگھ، آشیش نہرا اور منیش پانڈے امریکہ جانے والی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔رینا اور یوراج کو دلیپ ٹرافی کے لیے انڈین ریڈ اور انڈین گرین کا کپتان بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
کپتان دھونی اور جسپریت بمراہ کے علاوہ ٹیم کے باقی ارکان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں کپتان دھونی اور جسپریت بمراہ کے علاوہ ٹیم کے باقی ارکان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ انڈیا کی ٹیم ان دنوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے اور اس ٹیم کی کپتانی وراٹ کوہلی کر رہے ہیں۔انڈین ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، روندر جڈیجہ، روی چندرن ایشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی، بھونیشور کمار، امیش یادو، امت مشرا اور سٹورٹ بنی شامل ہیں۔۔‘مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.