ریو اولمپکس میں امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی
ہفتہ 13 اگست 2016 13:26
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس کے ساتویں روز کے اختتام پر امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی، 20 گولڈمیڈلز کے ساتھ امریکا نے چین پرواضح برتری حاصل کرلی ، پیراکی کی دْنیا کے بادشاہ مائیکل فیلپس سو میٹر بٹر فلائی میں ہار گئے۔ریو ڈی جنیرو میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کے ساتویں دن امریکی پیراکوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور چار میں سے تین ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتے۔
امریکی خاتون پیراک لیڈسکی نے سوئمنگ کے ایونٹس کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔انہوں نے اس اولمپکس میں دو سومیٹر، چار سو میٹر اور 800 میٹر میں طلائی تمغے جیتے۔1968 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایک ہی اولمپکس میں یہ تینوں ایونٹ اپنے نام کیے ہوں، سوئمنگ کے چوتھے ایونٹ میں پیراکی کی دْنیا کے بادشاہ مائیکل فیلپس کو شکست ہوگئی۔(جاری ہے)
اْنہیں سنگاپور کے جوزف اسکولنگ نے شکست دی۔
ساتویں روز امریکا نے اپنا چوتھا گولڈ میڈل ویمنز شاٹ پٹ ایونٹ میں جیتا، فرانس اور برطانیہ نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، اس کے علاوہ جرمنی اور چین نے دو، دو گولڈ میڈلز جیتے، ساتویں روز کے اختتام پر امریکا نے میڈلز کی نصف سچنری مکمل کرلی۔وہ بیس طلائی، 13 چاندی اور 17 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، چین 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، برطانیہ نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.