بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کردی
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے،جموں وکشمیر کے مسئلے پر اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، پاک بھارت تعلقات اور اس سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کا خیر مقدم کریں گے،پاکستان سرحد پار دہشتگردی اور در اندازی کا سلسلہ بند کرے ،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل
ہفتہ 13 اگست 2016 22:45
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے اس لئے اس کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی کیونکہ اس نے دہشتگردی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ، پاکستان کو چاہیے کہ وہ سرحد پار دہشتگردی کا سلسلہ بند کرے ۔
سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات اور اس سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کا خیر مقدم کریں گے ۔ پاکستان سرحد پار دہشتگردی اور در اندازی کا سلسلہ بند کرے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ روز کہا تھاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہے جس کیلئے پاکستانی سیکرٹری کو اپنے بھارتی ہم منصب کا انتظار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.