ٹرمپ سچ بولتے ہیں، امریکی انتظامیہ نے ہی داعش بنائی تھی، حزب اﷲ کے رہنماحسن نصر اﷲ کا بیان

اتوار 14 اگست 2016 16:57

ٹرمپ سچ بولتے ہیں، امریکی انتظامیہ نے ہی داعش بنائی تھی، حزب اﷲ کے ..

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) لبنانی شیعہ رہنما حسن نصر اﷲ نے امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سچ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے ہی عسکریت پسند تنظیم داعش بنائی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اﷲ نے ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹرمپ کا یہ بیان حقائق پر مبنی ہے۔ ٹرمپ نے خود البتہ کہا ہے کہ ان کا یہ متنازعہ بیان دراصل ایک طنزیہ بیان تھا۔ شامی صدر بشار الاسد کی حامی اس شیعہ تنظیم کا موقف ہے کہ مشرق وسطی میں عدم استحکام کے لیے مبینہ طور پر امریکا نے ہی داعش کی بنیاد رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :