وزیراعلیٰ کا ملتان میں جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس، رپورٹ طلب،واقعہ پر اظہار افسوس

اتوار 14 اگست 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ملتان کے علاقے بستی ملوک میں جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :