کاروباری برادری الیکٹرانک آئی فارم کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتی ہے جنہیں دور کرنا اشد ضروری ہے ‘محمد ارشد
تاجر معاشی ترقی کے لیے حکومتی کی مدد کرنا چاہتے ہیں مگر ضروری ہے کہ پہلے حکومت ان کے مسائل حل کرے‘صد ر لاہور چیمبر
پیر 15 اگست 2016 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء ) لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشدنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ الیکٹرانک آئی فارم کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے قبل کاروباری برادری کو اس سلسلے میں شعور و آگہی اور معلومات دے تاکہ یہ قدم ناکامی سے دوچار نہ ہو اور مطلوبہ نتائج دے سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری الیکٹرانک آئی فارم کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتی ہے جنہیں دور کرنا اشد ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو پہلے ہی ہائی ویلیوایشن، ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی زیادہ شرح اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کا سامنا ہے ۔ ایسے میں اگر الیکٹرانک آئی فارم کو زبردستی نافد کردیا گیا تو مزید مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹرز کو الیکٹرانک اور مینول دونوں ذرائع سے پراسیجر مکمل کرنے کی اجازت دی جائے وگرنہ کاروباری سرگرمیوں کو دھچکا لگے گااور امپورٹرز اپنے امپورٹ سے متعلقہ کام مکمل نہیں کرپائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.