نیب سندھ کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائیاں ، 8 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیاگیا

پیر 15 اگست 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کو 8 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیاگیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو مالی بدعنوانیوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار سرکاری ملازمین ضلع دادو میں تعینات تھے۔ نیب کے مطابق گرفتار ملازمین محکمہ آبپاشی کے ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ گرفتار ملزمان میں انجینئر عبدالغنی، انجینئر غلام سرور مجید، انجینئر حبیب اﷲ، اسسٹنٹ انجینئر غلام نبی، اسسٹنٹ انجینئر عبدالستار کھوڑو، انجینئر منصوب احمد سولنگی، سب انجینئر محمد اصغر جمالی اور اسسٹنٹ انجینئر نظر حسین سیال شامل ہیں۔ نیب حکام کے مطابق گرفتار افراد نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :