پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پہاڑوں اور دروں پر مزید فوجی دستے تعینات

منگل 16 اگست 2016 11:14

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پہاڑوں اور دروں ..

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) پاکستان نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور افغانستان سے خیبرایجنسی میں آمد و رفت روکنے کیلئے پہاڑوں اور دروں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر آپریشن شروع کیا ہے جس کا مقصد خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کی آمد و رفت روکنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی راجگال سمیت خیبرایجنسی کے بلند پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر موثر انداز میں نظر رکھنے اور افغانستان سے پاکستان داخلے کو روکنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ سرحد پر قائم چیک پوسٹوں اور دروں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ۔