ستمبر کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے ، محکمہ زراعت

منگل 16 اگست 2016 15:11

فیصل آباد۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اگست۔2016ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے اگلے ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجز کے ذریعے 10سے12انچ تک گہری 4فٹ کی کھیلیاں بنائی جائیں ۔

انہوں نے بتایاکہ کمادکی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،ایس ایچ ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77-400، سی پی 72-2086، سی پی 433-33، سی پی ایف 237، درمیانی تیار ہونے والی اقسام میں ایس پی ایف 245، 234،213، ایس پی ایس جی 26کو کاشت کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے باز رہیں۔