چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین 40 ملین ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کی یادداشت پر دستخط
معاہدے سے ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ناہید میمن
بدھ 17 اگست 2016 17:45
کراچی ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے لئے 10 سال ٹیکس چھوٹ اور مشینری کی درآمد پر ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ کی پالیسی رکھی گئی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج چینی اور پاکستانی کمپنی کے مابین کراچی کے بن قاسم نیشنل انڈسٹریل پارک میں تقریباََ 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 ایکڑ رقبہ پر پیکنگ ٹیپ، اسکاچ ٹیپ اور بی او پی پی فلم بنانے کی انڈسٹری لگانے کے لئے آج سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر میں معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو قریب لانے میں مدد کی جس کی وجہ سے گیٹل گروپ چائنا کے مینجنگ ڈائریکٹر فینگ وین بن اور پاکستانی کمپنی ایزی ٹپس کے مینجنگ ڈائریکٹر عمران اقبال نے جوائنٹ وینچر کے تحت انڈسٹریل یونٹ لگانے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک سال میں یہ یونٹ کام شروع کر دے گا جس سے ٹیکنالوجی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.