پاکستان کااقتداراعلیٰ سوالیہ نشان بناہوا ہے۔اشرف بھٹی
حکمرانوں نے توقعات سے زیادہ بھارت کے مقابلے میں کمزوری کامظاہر ہ کیا،پی پی پی رہنماء
جمعرات 18 اگست 2016 20:10
لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کااقتداراعلیٰ سوالیہ نشان بناہوا ہے ۔میاں نوازشریف کے دوست اوربھارتی ہم منصب نریندرمودی کا بلوچستان بارے حالیہ بیان حکمرانوں کی حمیت کوللکارنے والی بات ہے مگر حکمرانوں کو'' چوں چاں''کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی ۔
حکمرانوں نے قوم کی توقعات سے زیادہ بھارت کے مقابلے میں کمزوری اور بے بسی کامظاہرہ کیا ۔نوازحکومت کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں پاکستان تین اطراف سے غیر محفوظ ہوگیا ۔حکومت پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں اپنی سفارتی ،دفاعی اورخارجی ترجیحات کی وضاحت کرے ۔وہ نادرآبادمیں اپنے ڈیرے پرایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ جوحکمران اقتدار بچانے کیلئے اقدارروندنا شروع کردے وہ ملک نہیں بچاسکتے ۔
شریف برادران ڈیل ماسٹر ہیں ،انہیں احتساب سے بچاؤکیلئے ڈیل کرنے کافن خوب آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ناک سے آگے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ان کی بیجاضد اوران کے مذموم ارادوں نے قومی اداروں کوبری طرح بربادکردیا ۔عوام کاان حکمرانوں سے فوری نجات چاہنافطری امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھائی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں اوراپنی حماقتوں سے سیکھنے کیلئے تیار نہیں ۔پاکستان میں جمہوریت کوکسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں ،تاہم کمزور حکومت ریاست اورجمہوریت کیلئے بوجھ بن گئی ہے اورقوم کے پاس اس بوجھ کواتارنے کے سوادوسراکوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمران خاندان کافوری اوربے رحم احتساب نہ ہواتوپھرپاکستان میں کرپشن کاطوفان امڈآئے گااورعام لوگ بھی بدعنوانی کواپناحق سمجھناشروع کردیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.