قصاب جا نوروں کو ذبح کر تے وقت اپنے ہا تھوں پر دستانے استعمال کریں‘ ماہرین
جمعرات 18 اگست 2016 22:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء )سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیراہتمام کا نگو وائرس سے آگا ہی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سیمینار ٹا ؤن ہال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان تھے جبکہ ڈینگی و کا نگو ماہر ڈاکٹر سمیہ اقتدار،ڈی او (لائیو سٹاک)،ڈی او (ہیلتھ ون)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ڈاکٹرز،ڈی ڈی اوز (ہیلتھ) لاہور نے سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر سمیہ،ڈاکٹر عامر سعید اور ڈاکٹر زبیر ربانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جانوروں کے ساتھ چمٹے ہوئے چچڑوں سے احتیاط کر نی چا ہیے اور قصاب حضرات کو چا ہیے کہ وہ جا نوروں کو ذبح کر تے وقت اپنے ہا تھوں پر دستانے استعمال کریں۔(جاری ہے)
جانوروں کے چچڑوں کے کاٹنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ کا نگو وائرس میں مبتلا مریضوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ چیک کریں اور ڈاکٹرز ہا تھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک ضرور لگائیں۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عیدالضحیٰ میں قربانی کے جانوروں کی فروخت سے قبل ان کو کا نگو وائرس سے پاک کرنے کے لیے سپرے کا اہتمام کیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں تا کہ کو ئی بھی جانوربغیر سپرے کے شہر میں داخل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم کی جانے والی قربانی کے جا نوروں کی منڈیوں میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں پر آنے والے قربانی کے جانوروں کو سپرے کیا جائے گا۔انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں قائم کر دہ منڈیوں کے علا وہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت نہ ہو نے دیں اور اپنی ٹیمیں فیلڈ میں رکھیں انہوں نے کہا کہ کو تاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہ ہے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ کا نگو وائرس سے متعلق تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.