سی پی او راولپنڈی نے عوامی نمائندوں کی شکایت پرسب انسپکٹر پیر ودھائی کو معطل کردیا
جمعرات 18 اگست 2016 22:58
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء)مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر گل خان مہمند کی قیادت میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے ایس ایچ او پیرودھائی کے حکم پر تاجر کیخلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور 50 ہزار روپے جرمانہ کرانے پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز سی پی اوراولپنڈی اسرار احمد عباسی سے ملاقات کی اوروڈیو ثبوت بھی پیش کیئے۔
سی پی او نے سب انسپکٹر کو معطل کردیا جبکہ ایس ایچ او کو وارننگ دیدی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے 13 اگست کو اصغر خان جنرل سٹور پیرفوجی کالونی پیر ودھائی کے مالک کیخلاف شاپس اینڈ سیکورٹی آرڈیننس کے تحت کیمرے نصب نہ کرنے پر بجرم 14.PS.VEO دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے 50 ہزار روپے جرمانہ کرایا جبکہ سٹور کے مالک کا موقف ہے کہ میری دکان میں کیمرے نصب تھے جس میں چیکنگ و پڑتال عملے کی آمداور روانگی کی وڈیو بھی موجود ہے ،تھانے کے کرپٹ اہلکاروں کو بھتہ نہ دینے پر ایس ایچ او نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایاجب یہ خبر شہر میں پھیلی تومسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر گل خان مہمند کی قیادت میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں راجہ مقصود حسین،یٰسین خان،چوہدری زبیر،ڈاکٹر شفقت محمود،چوہدری عابد،عامرالدین میر،خورشید قریشی اور وائس چیئرمینوں ملک آصف،عرفان مغل،حاجی رمضان،ملک شہزاد،اور عصمت اﷲ خان پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز سی پی اوراولپنڈی اسرار احمد عباسی سے ملاقات کی اورایس ایچ او پیرودھائی چوہدری ریاض کی تعیناتی،علاقہ میں بھتہ خوری اور جرائم کی شرح میں اضافے پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ جو دکاندار رشوت دے دیتا ہے وہ کلیئر ہوجاتا ہے اور جو شخص رشوت نہیں دیتا وہ شاپس اینڈ سیکورٹی آرڈیننس کا شکار ہوجاتا ہے،اگر ایک تاجر کرائے کی دکان کررہا ہو وہ اپنے بچوں کیلئے بڑی مشکل سے 10 یا15 ہزار روپے کمالے گا،حکومتی ہدایات کے مطابق کیمرے بھی لگالے گا لیکن 50 ہزار روپے جرمانہ کیسے ادا کرے گا؟۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.