کپاس کی فصل کو بارش کے نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں،محکمہ زراعت

جمعہ 19 اگست 2016 16:50

فیصل آباد۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) کھیت میں 24گھنٹے تک بارش کاپانی جمع رہنے سے پودوں کی نشو ونما رک جاتی ہے جس کے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذاکاشتکار کپاس کی فصل کو بارشوں کے نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ کپاس کی فصل اس وقت اہم مرحلہ پر ہے لہٰذااس کی بھرپور نگہداشت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں بارش کا پانی جمع ہے اسے کسی نچلے کھیت میں نکالنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر قریب کماد یا چارے کی فصل ہو تو پانی اس کھیت میں ڈال دیں اور اگر پانی کپاس کے کھیت سے باہر نہ نکالا جاسکتا ہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر فصل پیلی ہو جائے تو پانی نکالنے کے بعد زمین وتر آنے پر یوریا کا 2فیصد محلول بنا کر سپرے کریں تاکہ پودوں کی نشوونما دوبارہ شروع ہوجائے جبکہ ضرورت پڑنے پر 7دن بعد یوریا کے محلول کا دوبارہ سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :