پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 19 اگست 2016 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے دس مختلف اضلاع کے3207 پارٹنر سکولوں کے سہ روزہ ضلعی رابطہ اجلاسوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چےئرمین پیف قمرالاسلام راجہ، مینجنگ ڈائریکٹر طارق محموداور پروگرام ڈائریکٹرز ان اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرتب کردہ پلان کے مطابق ضلعی رابطہ اجلاس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں 20تا22اگست روزانہمنعقدہوں گے۔

(جاری ہے)

آج 20اگست کو منعقدہ اجلاس میں بہاولپور، لودھراں، رحیم یار خان اور خانیوال کے 1047پارٹنر سکولوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔کل21اگست کوبلائے گئے اجلاس میں ملتان، لیہ،وہاڑی اور راجن پور کے 1058سکولوں کے نمائندے مدعو کیے گئے ہیں۔ پلان کے مطابق ضلعی رابطہ اجلاسوں کے آخری روز 22اگست کو مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے 1102 سکولوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ان اجلاسو ں کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے توسط سے جاری بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ان اجلاسوں میں شرکت کے لیے پارٹنر سکولوں کو باضابطہ اطلاع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :