ایس پی صدر عاطف نذیر کا تھانہ جوہر ٹاؤن کے علاقے لکاس سکول کا دورہ

جمعہ 19 اگست 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر تما م ڈویژنل ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر مختلف سکولوں کادورہ کرتے ہیں اور مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات کو شہر میں بچوں کے اغواء کی افواہوں اور حفاظتی اقدا مات سے متعلق لیکچر دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد نوید کا سٹی ڈویژن کے تعلیمی اداروں کا دورہ اور طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بچوں کے اغواء کے متعلق بریفنگ ، ایس پی صدر عاطف نذیر کا تھانہ جوہر ٹاؤن کے علاقے لکاس سکول کا دورہ اور بریفنگ، ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عثمان حیدراور ایس ایچ او مغلپورہ میاں احسان کا تھانہ مغلپورہ کے علاقہ کے سکولوں کا دورہ اور بریفنگ ، ڈی ایس پی سرور روڈسرکل احسن گوندل اور ایس ایچ او سرور روڈ عادل رشید کا سرور روڈکے علاقہ کے سکولوں کا دورہ اور بریفنگ اسی طرح باقی تما م ڈویژن میں سکولوں کا دورہ کر کے طلباء و طالبات کو بچوں کے اغواء ہونے کی افواہوں کی متعلق لیکچر ز دیے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی محمد نوید نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں بچوں کے اغواء کی صرف افواہیں کی ہیں جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے آپ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پورے جذبے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں حاضری مکمل کریں۔ اسی طرح ایس پی صدرعاطف نذیر نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے لیکچر میں کہا کہ پولیس کی تمام تعلیمی اداروں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور پولیس سکولوں کومکمل سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :