پاک افغان باب دوستی پر حملے اور پاکستانی پرچم کو نذرآتش کرنے کے واقعہ میں ہندوستانی عناصر ملوث تھے :لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب
میاں محمد ندیم اتوار 21 اگست 2016 10:36
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2016ء)سنیئر دفاعی تجریہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ چمن میں افغانستان سے متصل پاک افغان بابِ دوستی پر مظاہرین کی جانب سے حملے اور پاکستانی پرچم کو نذرآتش کرنے کے واقعہ میں ہندوستانی عناصر ملوث تھے جو کہ وہاں انڈیا کی ہی زبان بولتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں مظاہرین کو پیچھے سے مدد حاصل تھی، کیونکہ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں کیا گیا جوکہ بلاجواز تھا۔
ان کا کہنا تھا حملے کے بعد دونوں ملکوں کی سرحد پر جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے وہ صرف اسی صورت کم ہوسکتی ہے جب افغان حکام پاکستان سے اس پورے واقعہ پر معافی مانگیں۔تاہم انھوں نے کہا کہ جس طرح کسی وجہ کے بغیر حملہ کیا گیا تو اس پر معافی بھی بہت معمولی سی بات ہوگی اور جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جانی چاہئیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.