ترشاوہ باغات پر بورڈ مکسچر کے سپرے اور پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت

مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث ترشاوہ باغات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ترشاوہ باغات پر بورڈ مکسچر کے سپرے اور پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث ترشاوہ باغات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا باغبان باغات کی حفاظت اور ترشاوہ پھلوں کی بہتر پیداوار کے ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں ۔ ترجمان نے بتایا کہ پھل کی مکھی موسم برسات میں آم کے باغات کو متاثر کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا باغات کی صفائی کا مکمل خیال رکھیں اور خصوصی طور پر پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال زہر کا سپرے بھی کریں۔ درخت سے ٹوٹ کر گرے ہوئے اور گلے سڑے پھلوں کو اکٹھا کرکے فوری طورپر زمین میں دبا دیاجائے تاکہ وہ مزید پودوں کو متاثر نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کیڑوں کے حملہ کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر جاری رکھیں۔