جانوروں کو چیچڑوں سے بچاؤ کے لئے جاری مہم کے دوران اب تک 26ہزار827چھوٹے بڑے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، محکمہ لائیو سٹاک

پیر 22 اگست 2016 16:32

فیصل آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کو چیچڑوں سے بچاؤ کے لئے جاری مہم کے دوران اب تک 26ہزار827چھوٹے بڑے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ3ہزار638لائیوسٹاک فارمز میں سپرے کے علاوہ 2لاکھ 51ہزار410جانوروں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے سپرے بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ ضلع بھر میں لائیوسٹاک فارمرز،قصابوں اورشہریوں کو چیچڑاورکانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں 12معلوماتی سیمینارز منعقد کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں انسدادی وحفاظتی اقدامات سے متعلق 237فارمرز ڈے کے انعقاد کے علاوہ47مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طالب علموں کو چیچڑوں اورکانگو وائرس سے محفوظ رہنے کے بارے میں لیکچرز بھی فراہم کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اونٹ پال حضرات کی آگاہی کے لئے پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں اوراونٹوں کوچیچڑوں سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل 22اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :