پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں اکتوبر میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی
پیر 22 اگست 2016 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں اس سال اکتوبر میں دبئی میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی جو دونوں ٹیموں کا ایسا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 13 سے 17 اکتوبر تک کھیلے جانے والے اس ڈے نائٹ ٹیسٹ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔
کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو اس سال اکتوبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تجویز دی تھی۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز نے کافی سوچ بچار کے بعد اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دبئی کے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لیے ایک ڈے نائٹ سہ روزہ میچ بھی کھیلے گی جس کی میزبانی شارجہ کو ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوگی۔پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 23 اور 24 ستمبر کو دبئی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 27 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ 30 ستمبر اور دو اکتوبر کو شارجہ میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے پانچ اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی میں ہوگا۔ ابوظہبی 21 سے 25 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اکتوبر سے تین نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کا ریکارڈ رضوان کے نام
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو47رنز سے ہرادیا
-
ایورج کیلئے کھیلنا کھلاڑی کو 'اوسط درجے کا بلے باز' بنا دیتا ہے: محمد رضوان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی قومی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ کی تعریف
-
نوویک جوکووچ کو اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے
-
آئیگا نتالیہ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں جگہ بنا لی
-
آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے افغان تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل
-
پاکستان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار 15 چھکے جڑ دیے
-
فیصلہ کیا تھا کہ ہدف 18ویں اوور سے پہلے حاصل کرنا ہے : بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.