مسلح افواج ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے پُر عزم ہیں‘ ارضِ پاکستان کو ناپاک عناصر سے جلد پاک کر دیا جائیگا‘وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘ پی او ایف میں ان شہداء کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا پی او ایف شہدا کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب
پیر 22 اگست 2016 22:12
واہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے پُر عزم ہیں، ارضِ پاکستان کو ان ناپاک عناصر سے جلد پاک کر دیا جائے گا، ’’میں سلام پیش کرتا ہوں ان شہدا کو جنہوں نے وطن عزیز اور اس ادارے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے ،ان شہداء کی قربانی کو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے اور پی او ایف کی تاریخ میں ان شہداء کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وہ پیر کو پی او ایف شہدا کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ملک دشمن عناصر بھیس بدل کرچھپے ہوئے ہیں ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کی مسلح افواج ان ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور ارضِ پاکستان کو ان ناپاک عناصر سے جلد پاک کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے چیئرمین پی او ایف بورڈ نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اور ڈی ایس جی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
یاد رہے کہ 21اگست 2008کو پی او ایف کے گیٹس پر دو خود کش دھماکوں میں 71ملازمین نے جام شہادت نوش کیا اور 196ملازمین زخمی ہوئے تھے۔ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پی او ایف میں ہر سال 21اگست کوخصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ امسال بھی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔قبل ازیں کرنل محمد حسیب اعظم ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ ایڈمن نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ چیئرمین پی او ایف بورڈ کی ہدایت و رہنمائی میں قائم ہونے والا شہدا سیل ایک شفاف نظام کے تحت شہدا کے لواحقین کو ہر ممکن مالی مدد و معاونت فراہم کر رہا ہے اور پی او ایف انتظامیہ شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس موقع پر شہدا کے لواحقین کے علاوہ سینئر سول و فوجی افسران اور پی او ایف ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے شہدا کے لواحقین کی فرداََ فرداََ خیریت دریافت کی ، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.