چین کا غربت کا شکار لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے منصوبے کا اعلان

پیر 22 اگست 2016 22:23

چین کا غربت کا شکار لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے منصوبے کا اعلان

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) چین نے ملک کے مختلف علاقوں میں غربت کا شکار لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے ۔چینی اسٹیٹ کونسل کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب افراد کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے پہلے ہی 58ارب یوآن خرچ کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت رواں سال کے اختتام تک 2.49ملین غریب افراد کو رہائش کے لئے خوشحال علاقوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ اب تک دو لاکھ چھبیس ہزار افراد کو منتقل کیا گیا ہے اور 718ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔

بہترین معاشی ترقی کے باوجود گزشتہ کئی دہائیوں سے گزشتہ سال کے اختتام تک چین میں 70ملین افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جنہیں نہ تو بہترین سڑکیں میسر ہیں اور نہ ہی پانی وبجلی ۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2020کے اختتام تک خوشحال معاشرہ کا قیام ہمارا عزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :