اینٹی کرپشن حکام کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انجینئرنگ اور اکاؤنٹس شعبوں پر چھاپہ، ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا

پیر 22 اگست 2016 22:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) اینٹی کرپشن حکام کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انجینئرنگ اور اکاؤنٹس شعبوں پر چھاپہ، ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حیدرآباد کی ایک ٹیم نے پیر کو شام میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انجینئرنگ اور اکاؤنٹس شعبوں پر اچانک چھاپہ مارا ریکارڈ کی چھان بین کی اور وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی، اینٹی کرپشن حکام ان دونوں شعبوں سے گذشتہ کئی سال کا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شاہد علی خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کے وقت وہ آفس میں موجود نہیں تھے اور ایک میٹنگ کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے، انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ شعبے کے انچارج افسر اوراکاؤنٹس افسر بھی اپنے شعبوں میں موجود نہیں تھے، اینٹی کرپشن حکام نے اپنے طور پر وہاں موجود ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا اور موجود افسر کو اس کی ریسیونگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :